تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:1

لاہور:شاہدرہ میں پولیس مقابلہ، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - لاہور میں سی آئی اے پولیس نے مقابلے میں دو مبینہ ڈاکومارڈالے۔ پولیس کے مطابق تین ڈاکو شاہدرہ کے علاقے میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکووٴں کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا جبکہ ڈاکووٴں کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔



پولیس کے مطابق فرار کی کوشش کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر فیاض بھی زخمی ہوگیا جسے میو اسپتال جبکہ مرنے والے ڈاکووٴں کو سرد خانے پہنچا دیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.