5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:10
کراچی میں فائرنگ ، خاتون ہلاک، دو ڈاکو بھی مارے گئے
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے دو مقامات پر مقابلے کے بعد دو ڈاکووٴں کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق قائد آباد میں ذاتی دشمنی پرنامعلوم افراد نے خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ادھر گلشن اقبال میں لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوپولیس کو دیکھ کر خالی پلاٹ میں چھپ گئے جہاں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
صبح سہراب گوٹھ کے علاقے میں لوگوں سے لوٹ مارکرنے والے دو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔