تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:21

کراچی : کالعدم تنظیم کے دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ممکنہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔



پولیس حکام کے مطابق عزیز آباد کے علاقے میں مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان افغانستان سے تربیت حاصل کرچکے ہیں ۔ ملزمان کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے چندہ اور کھالیں بھی جمع کیا کرتے تھے۔



ملزمان سے چھینی گئی ایک ہائی روف گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے جو ممکنہ طور پر گلشن اقبال کے علاقے میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونا تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.