5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:10
کراچی:فائرنگ کے تازہ واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو بھی مارے گئے۔ گرومندر، نمائش اور جمشید روڈ پر فائرنگ سےعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق طارق روڈ پر کار شوروم میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شو روم کا ملازم تنویر بنگش موقع پر ہی دم توڑدیا۔ قائد آباد میں نامعلوم افراد نے شبنم نامی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ جمشید روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق سیاسی جماعت کے سیکٹرممبرزاہد قادری کی نماز جنازہ کے موقع پر کاروبار بند رہا۔
گرومندر، نمائش اور جمشید روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سےعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ان علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ دوسری جانب گلشن اقبال اور سہراب گوٹھ میں شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔