تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:19

لاہور:پیرامیڈیکل اسٹاف کا سروس اسٹرکچر کیخلاف احتجاج

اے آر وائی - لاہور میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے سروس اسٹرکچر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا ۔



لاہور میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے جیل روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔۔مظاہرین نے وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔۔پولیس نے چئیر مین پیرا میڈیکل الائینس ملک منیر سمیت آٹھ افراد کو گرفتار بھی کیا۔اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف نے پولیس تشدد کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اسپتالوں میں کام بند کردیں گے۔



مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے ۔ چوبیس گھنٹے میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کے گئے تو سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ دوسری جانب فیصل آباد اور ملتان میں بھی پیرا میڈیکل نے لاہور میں اپنے ساتھیوں پر تشدد کے خلاف شدید احتجاج کیا۔



پیرا میڈیکل اسٹاف کے چھ ماہ قبل حکومت سے سروس اسٹریکچرز پرکامیاب مزاکرات ہو ئے تھے تاہم اب تک انکی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہیں گیا جس پر پیرا میڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج ہیں ۔۔ینگ ڈاکٹرز نے بھی پیرا میڈیکل اسٹاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.