تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:19

سکھر:مقامی وڈیرے کا باپ بیٹے پر تشدد،داڑھی مونچھیں کاٹ دیں

اے آر وائی - خیرپور کے علاقے گاؤں سوبھو ڈیرو کے وڈیرے نے مغوی لڑکی کے والدین کی جانب سےعدالت سےرجوع کرنےپر باپ بیٹے پر تشدد کرکےسر کے بال مونڈھ ڈالے،داڑھی اور مونچھ بھی کاٹ دی ۔



خیرپور کے علاقے گاؤں سوبھو ڈیرو کے رہائشی میر حسن اور محمد اشرف کی بیٹی کوچندماہ قبل گاؤں کے وڈیرے الطاف حسین مشوری نے اغوا کیا جس کے بعد اشرف نے کورٹ رانی پور میں پٹیشن داخل کرائی ۔ جس پر وڈیرے ان کی جان کا دشمن بن گیا اور گذشتہ روز اس نے نیم کے درخت سے دونوں باپ بیٹے کو باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے سرکے بال اورمونچھیں بھی مونڈھ ڈالیں۔



واقعہ کے بعد دونوں باپ بیٹے سکھر پریس کلب پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس بھی گاؤں کے وڈیرے کےساتھ ملی ہوئی ہے اور انہیں کہیں انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے حکومت کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کراکے وڈیرے کیخلاف کارروائی کرکے انہیں انصاف مہیا کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.