5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:38
ٹارگٹ کلر پکڑ ا گیا،مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی
اے آر وائی - کراچی میں شہریوں نے ٹارگٹ کلر کو پکڑ لیا،نیوکراچی کی مسجد میں گھس کر پیش امام کو قتل کیا،دو ساتھی فرار۔ مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی ،جگہ جگہ ٹائر جلائے۔ نمائش چورنگی پر نوجوان کے قتل بعد ہنگامہ آرائی ،آج بھی چار افراد قتل ۔
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پیش امام سمیت چار افراد کو قتل ہلاکتوں کیخلاف شہریوں نے نیوکراچی اور نمائش چورنگی پر احتجاج بھی کیا ۔احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک جام میں پھنسے شہری پولیس اہلکار سے لڑ پڑے ۔
شہر قائد میں آج بھی بد امنی کے سبب شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا رہا۔ نیوکراچی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مقامی مسجد کے پیش امام حسن الرشید جان بحق ہوگئے شہریوں نے فائرنگ کرنے والےمبینہ ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اس موقع پر پیش امام کے قتل کیخلاف عوام نےبلال کالونی تھانے کے باہراحتجاج کرتے ہوئے ٹائرجلا کر روڈ بلاک کردیا۔
طارق روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شوروم کا ملازم تنویر حسن بنگش جان بحق ہوا جسکی نماز نمائش چورنگی پر ادا کی گئی۔نماز جنازہ سے قبل نوجوان کی ہلاکت کیخلاف مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائرجلا کر روڈ بلاک کردیا جسکی وجہ سے نمائش چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ۔ ساٹ کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں نے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کی اور زبردستی رکاوٹیں ہٹا کر ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے کھول دیا۔
بوٹ بیسن کے علاقے میں دوران ڈکیتی مذاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جان بحق ہوگیا۔قائد آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےخاتون کو فائرنگ قتل کردیا،گزشتہ روز پی آئی بی کے علاقے میں فائرنگ سے جان بحق ہونے والے سنی تحریک کے علاقائی عہدیدار زاہد قادری کی نماز جنازہ بھی آج ادا کردی گئی اس موقع پر علاقے میں کشیدگی اور دوکانیں کاروبار بند رہے ۔