5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 20:41
کالعدم جماعتیں کراچی میں دہشت گردی کررہی ہیں ،ایم کیو ایم
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نیو کراچی میں پیش امام کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیش امام کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گر د کی گرفتاری اور اسکے اعترافی بیا ن سے ثابت ہوگیا ہے کہ شہر میں قتل و غارتگری کے واقعات میں کون ملوث ہے اور کون رقم لیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کون کررہا ہے ، یہ دہشت گرد کون ہے اور کہاں سے آرہے ہیں اور کہاں سے تربیت سے حاصل کررہے ہیں اس کی مکمل تحقیقات کر کے قوم کے سامنے حقائق لائے جائیں ۔