تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:0

سندھ میں16سال تک کےبچوں کومفت،لازمی تعلیم فراہم کرنیکافیصلہ

اے آر وائی - سندھ حکومت نےپانچ سےسولہ سال تک کےبچوں کومفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنےاورسندھ ھائیرایجوکیشن کمیشن کے قیام کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔



اجلاس میں بتایا گیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعدتعلیمی نصاب مرتب کرنا،ھائیر ایجوکیشن کمیشن، داؤد کالیج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور سندھ مدرستہ الاسلام کالج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کے حوالے ہوگئی ہیں ۔ اجلاس میں سندھ ھائیرایجوکیشن کمیشن کے قیام کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ۔ مجوزہ بل کو محکمہ قانون کے ذریعے سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اورکہاگیاکہ بل کی منظوری کے بعد کمیشن اور جامعات کے تمام تر اخراجات اگلےاین ایف سی ایوارڈ تک وفاقی حکومت برداشت کریگی ۔



اس ضمن میں وعدے کے مطابق فنڈز کے اجراء کیلئے وفاقی حکومت کو سمری ارسال کی جائے گی ۔۔ نجی اسکولوں کی انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں داخلے لینے والے دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.