تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کرینہ کپور مادام تساوٴمیوزیم میں جگہ بنانے میں ناکام

جنگ نیوز - ممبئی… بالی ووڈ پر راج کرنے والی بیبو کا موڈ کچھ ٹھیک نہیں اور خدشہ ہے کہ وہ مادام تساوٴ میوزیم میں جگہ بنانے میں ناکام بھی ہوسکتی ہیں۔ان دنوں مادام تساوٴ میوزیم میں بالی ووڈ کی کسی ایک اداکارہ کا مجسمہ نصب کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقابلے میں کرینہ کپور کے ساتھ پریانکا چوپڑا ، مادھوری ڈکشٹ اور رانی مکرجی کے نام فائنل ہوئے ہیں ۔اب قصہ کچھ یوں ہے کہ کرینہ کپور کے برانڈ مینجر اور ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مادام تساوٴ میوزیم کی انتظامیہ مجسمہ نصب کرنے کا حتمی فیصلہ اسی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے مشورے سے کرتی ہے۔اب کس بالی ووڈ ایکٹرس کا مجسمہ میوزیم کی زینت بنے گا؟یہ اعلان ٹورنٹو میں ہونے والے ایک ایوارڈ فنکشن میں کیا جائے گا۔لیکن بھلا ہو ایونٹ مینجمنٹ اور برانڈ مینجر کی کھٹ پٹ کا کہ کرینہ اس مقابلے میں شریک ہونے کے لیے کینڈا ہی نہیں جارہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.