تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 مئی 2011
وقت اشاعت: 7:4

فلم بڈھاہوگا تیرا باپ میں امیتابھ بچن کا نیاریکارڈ

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ پر راج کرنیوالے بگ بی نے اپنی نئی آنیوالی فلم بڈھا ہوگا تیرا باپ کا ٹائٹل ٹریک پہلی بار‘Acapella’ style میں خود ریکارڈ کروا کے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بھارتی فلم نگری میں پہلی بار ،فلم بڈھا ہو گا تیرا باپ کیلئے ‘Acapella’ style کو میوزک ڈائریکٹر وشال شیکھرنے متعارف کروایا ہے ، جس کا ٹائٹل گانا گانے کیلئے انہوں نے لیچنڈری اداکار امیتابھ بچن کو پیش کش کی جس کیلئے انہوں نے تاخیر کئے بنا ہامی بھر لی۔10سے 12سازوں کی آواز خود نکالی اور گانا بھی گایا۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ Acapella’ style میں گانا گانے کے ساتھ ساتھ سازوں کی آواز بھی خود نکالی جاتی ہے اور اس میں کوئی ساز استعمال نہیں ہوتا۔یہ فلم پہلی جولائی کو ریلیز کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.