تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 مئی 2011
وقت اشاعت: 7:4

اوئے اوئے کے ریمیک کیساتھ ڈبل دھمال باکس آفس پر دھمال کے لیے تیار

جنگ نیوز -
ممبئی… 1989میں بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم تری دیو کے گانے "اوئے اوئے" نے خوب دھوم مچائی اور لوگ بے اختیار اس گانے پرجھومتے نظر آئے اب اس گانے کا ریمیک فلم ڈبل دھمال میں ایک بار بھر لوگوں کو جھومنے پر مجبور کرتا نظر آرہا ہے۔جی ہاں بالی ووڈ میں منی ،شیلا اور ڈارلنگ کے بعد فلموں میں آئٹم سونگز کی شمولیت اہم بنتی جارہی ہے اسی لیے کامیڈی فلم ڈبل دھمال کے فلمسازوں نے بھی نصیر الدین شاہ اور سونم پر فلمایا گیا ماضی کا مقبول گانا ریمیک کرکے اسے ایک آئٹم نمبر میں تبدیل کردیا ہے۔فلم ڈبل دھمال میں سنجے دت،ارشد وارثی،آشش چوہدری،ملیکا شیراوت ،رتیش دیش مکھ اور کنگنا رناوٹ اہم کردار ادا کررہے ہیں جنہوں نے اس آئٹم سونگ "اوئے اوئے -ترچھی ٹوپے والے " میں اپنے دلچسپ ڈانس سے چار چاند لگادیے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.