تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:32

فلمسٹار میرا بھارتی فلم میں کام کا معاوضہ ایک کروڑ لیں گی

اے آر وائی - لاہور: وینا ملک کے بعد اداکارہ میرا نے بھی بھارت میں فلم کا معاوضہ بڑھا دیا، بالی ووڈ فلم سپنے تمہارے میرے میں میرا کو ایک کروڑ معاوضہ دیا جائے گا۔



پاکستانی اداکارائوں کو تنازعات کا شکارہونے کے بعد بالی ووڈ میں چانس مل جاتا ہے جس کی بہترین مثال وینا ملک تھیں اور اب میرا بھی اسی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ اداکارہ میرا کو یش چوپڑا نے جب اپنی فلم سپنے تمہارے میرے میں اداکاری کی آفر کی تو میرا نے جھٹ سے اپنا معاوضہ ایک کروڑ روپے کردیا اور یش چوپڑا نے حامی بھرلی۔



میرا کا کہنا ہے کہ رقم کی وصولی کے لئے انھوں نے راحت فتح علی کے معاملے کے بعد سبق سیکھا ہے اور ایک کروڑ کی رقم ان کے پاکستانی اکائونٹ میں قانونی طریقے سے ٹرانسفر کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.