1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:32
ممبی میں فلمی ستاروں کا میلہ،ہیوجیک مین اور شاہ رخ کا ڈانس
اے آر وائی - ممبئی: ممبئی میں ایف آئی آئی سی سی آئی ۔ کی سالانہ تقریب میں ایشوریا رائے کو دہائی کی بہترین اداکارہ، ہالی ووڈ اداکار ہیو جیک مین کو ایکس سیریز مین ایوارڈ، اور شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کے ایوارڈسے نوازا گیا۔ تقریب میں شاہ رخ کے چیلنج پر ہیو جیک مین کے ڈانس نے تقریب کو مزید دلچسپ بنادیا۔
ممبئی کی سنہری شام میں اس وقت مزید پررونق ہوگئی جب ہالی ووڈ اداکار ہیو جیک مین اور بالی ووڈ اداکاروں نے فیڈرل آف انڈیا چیمبرز آف کامرس کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ جس میں ایشوریا رائے کو ڈیکیڈ آف گلوبل اچیومنٹس، شاہ رخ خان کو مائی نیم از خان میں بہترین اداکاری جبکہ ہالی ووڈاداکار ہیو جیک مین کو ایکس سیریز میں شہرت حاصل کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب میں بالی ووڈ کے دیگر ستاروں نے بھی شرکت کی۔ لیکن ایوارڈ شو میں اس وقت شائقین کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی جب شاہ رخ خان نے ہیو جیک مین کو اپنے ساتھ ڈانس کرنے کاچیلنج کیا اور اسے ہیو جیک مین نے دلچسپ طریقے سے ڈانس کرکے دکھایا۔