1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:33
ہالی ووڈ اسٹارز جاپان میں تابکاری اثرات کے اخراج سے بے خبر
اے آر وائی - لاس اینجلس : جاپان میں زلزلے اور سونامی کے بعد ایٹمی تابکاری کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم اس حوالے سے ہالی ووڈ اسٹارز کے تاثرات کچھ مختلف ہی نظر آتے ہیں۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کی جانب سے ٹام کروز ،ایڈم سنڈلر اور جو جونز سے صورتحال سے متعلق پوچھا گیا تو ان کے تاثرات ملے جلے تھے اور تینوں اسٹارز ہی بغیر کوئی جواب دیئے آگے بڑھ گئے۔وینیسا ہدجنس سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو وہ ہواس باختہ ہوگئیں اور ان کے ہاتھ میں موجود تمام چیزین زمین پر گر گئیں۔ڈیوڈ ریکریٹس نے سوال کا جواب دینے کے بجائے فرار اختیار کرنا بہتر سمجھا۔جب کہ جیسیکا سمنپسن نے عقل مندی سے کام لیتے ہوئے سوال کو ٹالنے کے لئے اپنے پرس میں کچھ ٹٹولنا شروع کردیا۔