1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40
میڈونا کا ملاوی میں اسکول پراجیکٹ ختم کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی - ملاوی : کوئین آف پوپ میوزک میڈونا نے ملاوی میں اسکول پراجیکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،اسکول بند ہونے سے ملاوی کے باسیوں میں شدید غم و غصہ ہے۔
میڈونا نے ملاوی میں اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملاوی کے رہائیشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ اب ان کے دن بدل جائیں گے اور تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملازمت بھی ملے گی۔ لیکن انکے سارے خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے جب میڈونا کا پیسوں کے معاملے میں اپنے منیجر سے جھگڑا ہوگیا اور انھوں نے اسکول کی عمارت کو بند کرنے کااعلان کردیا۔
اس فیصلے کے بعد ملاوی میں شدید غم و غصہ پیدا ہوگیا اور انھوں نے کہا کہ وہ بے وقوف تھے کہ انھوں نے ملاوی میں اسکول بنانے کیلیئے میڈونا کو جگہ دی۔