تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:3

دپیکا سے متاثر ہوں، یووراج کا اعتراف

اے آر وائی - ممبئی : بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون سے بے حد متاثر ہیں یووراج نے اعتراف کرلیا کہ ورلڈ کپ میں ان کی کامیابی کے لئے سب سے زیادہ دپیکا نے دعائیں کی ہیں۔



کہتےہیں عشق اور مشق چھپائے نہیں چھپتے کچہ ایسا ہی ہوا ہے کہ دپیکا اور یووراج کے ساتھ بھی جو اپنی دوستی کو پردے میں رکھنا چاہتے تھے لیکن یہ راز میڈیا سے چھپ نہ سکا۔



آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد مین آف دی میچ کا ٹائٹل لیتے ہوئے یووراج سنگھ نے کہا کہ وہ ایک شخصیت سے بے حد متاثر ہیں لیکن ان کا نام ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہی بتائیں گے۔ اس شخصیت کے بارے میں جب صحافیوں نے پوچھا تویووراج بات گول کرگئے لیکن بعد میں دپیکا کا نام لے کراعتراف کرلیا کہ دپیکا سے بے حد متاثر ہیں۔



جب دپیکا سے اس بارے مین بات کی گئی تو فورا غصے میں میڈیا پر برس پڑیں کہ ان کی کہانیوں کی وجہ سے ان کی زندگی میں زہر بھر جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.