1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:15
لیجنڈری اداکار رابن ولیمز نے تھیٹرکارخ کرلیا
اے آر وائی - لاس اینجلس: لیجنڈری امریکی اداکاررابن ولیمز نےفلموں اورڈراموں میں شاندار کامیابی کےبعد تھیٹرکارخ کرلیا ہے۔ نیویارک میں ان کاپہلا ڈرامہ بنگال ٹائیگر ایٹ دا بغداد زو۔پیش کیاگیا۔
رابن ولیمز کےتھیٹرڈیبو کےموقع پرایکٹر،پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بلی کرسٹل اور اداکارہ سوسن سرانڈن بھی موجود تھیں۔آسکرایوارڈ یافتہ اداکار ڈرامے میں بنگال ٹائیگر کاکردار اداکررہے ہیں،جو جنگ سے متاثرہ عراق میں انسانوں کوقریب سے دیکھتاہے۔رابن ولیمز نےبتایاکہ وہ انیس سواٹھاسی میں بھی ایک تھیٹرپراپنے فن کامظاہرہ کرچکے ہیں تاہم بنگال ٹائیگر ایٹ دا بغداد زو ۔۔۔کووہ اپنا ڈیبو سمجھتےہیں۔