1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:16
گلوکارہ الیکس جارڈن نے ڈیبو البم کیلئے ڈیل فائنل کرلی
اے آر وائی - لاس اینجلس : ریلٹی شو سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ الیکس جارڈن نےاپنےپہلے البم کیلئے ڈیل مکمل کرلی ہے۔ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی الیکس جارڈن نےبتایاکہ ان کاپہلا گانا چودہ سال کی عمر میں ہٹ ہوا۔ اس وقت انہیں شوبز اور کیریئر پلاننگ کےبارے میں شعور نہیں تھا۔ تاہم وقت گذرنے کےبعد وہ کافی میچور ہوچکی ہیں ۔
ٹین ایج گلوکارہ کاکہناتھاکہ پہلے البم کی ڈیل کیلئے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اہم کرداراداکیا۔ان کے دو سونگ ہیپی نیس اور گُڈ گرل پہلے ہی بین الاقوامی چارٹس پر نمایاں مقام حاصل کرچکے ہیں۔