1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:19
گلوکارہ شکیرا زلزلےسےمتاثرہ ہیٹی کی تعمیرنو میں مصروف
اے آر وائی - پورٹ اوپرنس: معروف گلوکارہ شکیرا زلزلے سے متاثرہ ہیٹی میں تعمیرنو کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ پورٹ او پرنس میں شکیرا نے زلزلے سے تباہ حال تاریخی اسکول کادورہ کیااور طلبہ کے ساتھ وقت گزارا۔
شکیرا کا رقص دیکھ کر متاثرہ بچے بھی اپنے غم بھلا کر جھوم اٹھے۔اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ کاکہناتھاکہ وہ ہیٹی کےعوام کےصبر سےبہت متاثر ہوئی ہیں۔انھیں امیدہے کہ بہت جلد ہیٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائےگا۔