6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:42
ایشوریہ رائے کی فلم دیوی چوہدرانی میں کام کرنے کی حامی
اے آر وائی - ممبئی: بھارتی اداکارہ اورسابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن نے طویل انتظار کرانے کے بعد آخر کار فلم دیوی چوہدرانی میں کام کرنے کی حامی بھر ہی لی۔
ریتو پارنو گھوش کا کہنا تھا کہ انکی نئی فلم کیلئے ایشوریہ رائے بچن کا انتخاب ہی سب سے بہتر رہے گا۔ ایشوریہ کی مسلسل مصروفیت کی وجہ سے انہیں دوسال سے تک انتظار کرنا پڑا۔ دوسری جانب بالی ووڈ بیوٹی ایش نے اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریتو جی نے اگر ان کے ساتھ ہی کام کرنے کا آخری فیصلہ کرچکے ہیں ،تو وہ بھی فلم میں آنے کیلئے تیار ہیں۔