تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:41

بہاولپور:ٹی وی اوراسٹیج اداکار مستانہ انتقال کرگئے

اے آر وائی - بہاولپور : ٹی وی اور اسٹیج کے مقبول اداکار مستانہ بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں انتقال کرگئے وہ طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔



مستانہ نےسیکڑوں اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ ٹی وی پر بھی انہوں نے بہت سے کامیڈی کردار کیے ،ٹی وی ڈرامے میں انکا ایک جملہ آخر کیوں؟نوے کی دہائی میں بہت مقبول ہوا۔طویل عرصے قبل بیمار ہونے کے باعث انہوں نے اسٹیج ڈراموں سےکنارہ کشی اختیارکر لی تھی،وہ نہ صرف اردو بلکہ پنجابی ڈراموں کے بھی مقبول اداکار تھے۔



پنجابی کی جگت بازی میں انہیں کمال حاصل تھا۔ان کے مداح پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی موجود ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ انہوں نے دیگر ملکوں میں بھی ڈرامے اسٹیج کیے ۔ان کی عمر ستر برس تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.