تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:38

دم مارودم کادم نکل گیا،شیو سینا اور گواکی خواتین کی مخالفت

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ فلم دم مارو دم ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار پوگئی، فلم کے خلاف شیو سینا سراپا احتجاج اور گوا کی خواتین نے شکایت درج کروادی۔



ابھیشک بچن اور فلم دم مارو دم کا دم تو اب نکلا کہ تب نکلا۔ ہوا کچھ یوں کہ فلم کی تشہیر کے لئے جو پرومو دکھایا جا رہا ہے اس میں استعمال ہونے والے ایک ڈائیلاگ نے بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کو مشتعل کر دیا ہے۔ یہ ڈائیلاگ اداکارہ بپاشا باسو کی زبان سے ادا ہواہے۔



فلم میں بھارتی ریاست گوا کا پس منظر دکھایا گیا ہے۔ پرومو کے ریلیز ہوتے ہی یہ موضوع سیاسی رنگ پکڑگیا ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ ڈائیلاگ سے گوا کی خواتین کی ہتک ہوئی ہے۔جبکہ گوا کی خواتین نے پولیس میں شکایت درج کروادی کہ فلم کو ریلیز نہیں ہونا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.