11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:42
مسٹر پرفیکٹ عامر خان سنیا کے پر اثرترین شخصیت قرار
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان دنیا کے سب سے پر اثر شخصیت قرار پائے ہیں۔عامرخان جوپینتالیس برس کی عمر میں بھی نوجوانوں کی دلوں کی دھڑکن ہیں ، انھوں نے اپنی پروڈکشن اور لاجواب اداکاری سے دنیا بھرکے شائقین کے دل مٹھی میں لے رکھے ہیں۔
عامر خان کو اب تک کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے اور اب کی بارٹائم میگزین میں کئے گئے سروے میں عامر خان واحد بالی ووڈ اداکار ہیں جنہیں سروے میں شامل کیا گیا اور وہ سب پر چھا گئے۔ جس کے بعد عامر کو دنیا کے سب سے متاثر کن شخصیت کا خطاب دیا گیا۔