1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
ممبئی: بھارت میں تھری ڈی فلمسازی کا رجحان بڑھنے لگا
اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور اور دیا مرزا نے بھارت میں تھری ڈی فلم کے رجحان کو پروان چڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔
ممبئی میں تھری ڈی ٹیلی وژن کے افتتاح کے موقع پر دیا مرزا نے کہا کہ تھری ڈی فلم سازی محض اینیمیشن نہیں بلکہ اس سے بہت آگے کی ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھری ڈی فلمسازی ڈائریکٹر کے تصورات کو نہ صرف تبدیل کرتی ہے بلکہ فلمی شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ ہوتی ہے۔ اداکار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ آج فلم سازوں کے پاس فلمسازی کے لیے سہولیات، میڈیم اور ٹیکنالوجی سب کچھ موجود ہے۔