1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
کارٹا جینا: شکیرا نادار بچوں کے مستقبل کیلئے پرعزم
اے آر وائی - کارٹا جینا : ہپ ہوپ سنگر شکیرا کولمبیا میں نادار بچوں کیلئے اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد نہ صرف اس کی تعمیر کیلئے بلکہ اس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے مستقبل کیلئے بھی پرعزم ہیں۔
کولمبیا کے شہر کارٹا جینا میں میڈیا سے بات چیت میں شکیرا نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہیں جو اس نیک مقصد میں ان کے ساتھ چل رہے ہیں۔ اس موقع پر مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شاندار موقع ہے کہ شکیرا کے ساتھ مل کر یہاں اسکول کی تعمیر کی جائے، جو نہ صرف نادار بچوں کیلئے ہے بلکہ مستقبل کیلئے بھی اہم ہے۔