1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:3
سلمان خان بھی بنتے جا رہے ہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان بھی بنتے جا رہے ہیں اپنے دوست عامر خان کی طرح مسٹر پرفیکٹ۔ منی بدنام کی زبردست ہٹ کے بعد سلمان خان اب گانوں اور ڈانس اسٹیپس کے بارے میں کافی سلیکٹو ہو گئے ہیں۔ اور اپنی پرفیکشن ہر حال میں مینٹین کرنا چاہتے ہیں۔ اور خاص کر عامر خان جیسا دوست ساتھ ہو، تو پھر مشوروں کی تو کوئی کمی نہیں۔
اپنی آنے والی فلم ریڈی کے لیے سلمان خان نے جب اپنا ایک گانا مکمل شوٹ کر الیا تو انھیں خیال آیا کہ پورا گانا دوبارہ ہوناچاہیے۔ گانا جس کا ٹائیٹل ہے پیار کے نام پے دوسرے کریں تو رسیلا ہے، میں کروں تو کیریکٹر ڈھیلا ہے کے لیے سلمان نے خود ڈانس ڈائریکٹر کا انتخاب کیا۔ مگر گانے کی شوٹنگ کے بعد سلو بھائی کو کافی سارے اسٹیپس مسنگ لگے۔ اب سننے میں آ رہا ہے کہ فرح خان کو گانا کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ لگتا ہے سلمان اب بہتر طور پر یہ جان چکے ہیں کہ اچھی دوستی کے نتائج بھی اچھے ہوتے ہیں۔