1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:3
امریکہ میں انڈین فلم فیسٹیول کا آغاز
اے آر وائی - لاس اینجلس: امریکہ میں نویں انڈین فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ پانچ روزہ فیسٹیول کے دوران تیرہ فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔ لاس اینجلس میں جاری فیسٹیول کے پہلے روز فلم ’’آئی ایم کلام‘‘نمائش کے لئے پیش کی گئی۔
آئی ایم کلام نیلا مدہاب پانڈے کی بطور دائریکٹر پہلی فلم ہے۔ فلم سابق بھارتی صدر عبدالکلام کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، جس میں تعلیم کے حصول کے لئے ایک بچے کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔