تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4

سوئٹزرلینڈ میں ٹرین کویش چوپڑا کے نام سے منسوب

اے آر وائی - برن : سوئٹزرلینڈ میں ایک ٹرین کو بھارتی فلمساز یش چوپڑا کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں ریلوے حکام کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ایک مسافر ٹرین کو یش چوپڑا کے نام سے منسوب کردیا گیا اورٹرین پر یش چوپڑا کے نام اور دستخط کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔



اس موقع پر خیالات کا اظہارکرتے ہوئے بھارتی فلمساز نے کہا کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ کو یورپی دنیا میں روشناس کرایا جس کے صلے میں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹرین پر معروف اداکار شاہ رخ خان اورکاجل کی فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کا گانا فلمایا گیا تھا جنہوں نے سوئٹزرلینڈ کی عوام کے دل جیت لئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.