1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4
بالی ووڈ فلم کے میوزک ریلیز میں ڈریم گرل ہیما مالنی کی شرکت
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی آنے والی نئی فلم ۔۔کوئینز ڈیسٹنی آف ڈانس ۔ کا میوزک ریلیز کی تقریب میں شرکت کی۔ بھارت کی فلم نگری ممبئی میں فلم کوئنز ڈیسٹنی آف ڈانس کا میوزک ریلیز ہوا۔
فلم کی پروموشن کرتے ہوئے ہیما مالنی نے کہا کہ یہ فلم ٹرانس جینڈرز پر بنائی گئی ہے جس میں انہیں پیش آنے والے تمام مسائل کو فلمایا گیا ہے۔ فلم کے میوزک ریلیز کے موقع پر اداکارہ ہیما مالنی اور رشی کپور نے شرکت کی۔فلم میں گلوکار کیلاش کھیر، سنیدی چوہان ور شریا گھوشل نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔