1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4
کترینہ کیف ہتھکڑیوں کےساتھ مداحوں میں پھنس گئی
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف ایک فلم کی شوٹنگ کےدوران ہاتھوں میں ہتھکڑیوں کے ساتھ مداحوں کے درمیان پھنس گئیں ۔
ہاتھوں میں ہتھکڑیاں بالی ووڈحسینہ کترینہ کی فلم میرے برادر کی دلہن کا ایک سین ہے جس میں پولیس نے انہیں اداکار عمران خان سے محبت کرنے کے جرم میں گرفتارکرتی ہے۔
سین شوٹ کروانے کے بعد کترینہ کیف مداحوں کے درمیان پھنس گئیں جو ان کی جھلک دیکھنے کے لئے بے چین ہورہے تھے ۔کیٹ بیبی کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے آخر کار اصلی پولیس کی مدد لینی پڑی جو انہیں مداحوں کے ہجوم سے باہر نکال لائی۔