تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5

بھارتی اداکارہ شویتا کی پاکستانی فلم سلطنت میں اداکاری

اے آر وائی - ممبئی : اب تک تو لالی ووڈ کے اداکاروں نےبالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے لیکن بھارتی ڈرامہ سیریل کسوٹی زندگی کی کی معروف اداکارہ شویتا تیواری پاکستانی فلم میں اداکاری کررہی ہیں۔



فلم میں ان کے ساتھ ساتھ جاوید شیخ ، زی کیو اور مونا لیزا بھی شامل ہیں۔ فلم سلطنت کے ڈائریکٹر فیصل بخاری ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ پاکستان، دبئی اور ملائیشیا میں ہورہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ستر فیصد فلم مکمل ہونے کے باوجود ہیروکانام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.