تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5

گوا: نئی بھارتی فلم دم مارو دم کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائر

اے آر وائی - گوا : نئی آنے والی بھارتی فلم دم مارو دم کو ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔۔ ایک بھارتی صحافی نے گووا کی عدالت میں پٹیشن دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فلم ملکی اور بین الاقوامی سطح پر گووا کی بدنامی کا سبب بنے گی۔



گووا ہائی کورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن میں بھارتی صحافی ساویو روڈریگس نے موقف اپنایا ہے کہ فلم کی کہانی میں گووا کی کرپشن، منشیات کا استعمال اور دیگر برائیوں کو سامنے لانے کیلئے عکس بند کئے گئے مناظر بین الاقوامی سطح پر بدنامی کا سبب بنیں گے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کرپشن، منشیات اور دیگر برائیاں کس شہر میں نہیں، لیکن دم مارو دم میں جس انداز میں یہ مسائل پیش کئے گئے ہیں ان سے لگتا ہے کہ گووا ہی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ فلم کے قابل اعتراض مناظر کو سنسر کردیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.