1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7
لیڈی گاگا نے چہرے کی سرجری کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا
اے آر وائی - لاس اینجلس: لیڈی گاگا نے چہرے کی سرجری کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔ لاس اینجلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی پاپ گلوکارہ نے کہا کہ ان کے چہرے پر ابھری ہوئی ہڈیاں مصنوعی نہیں بلکہ قدرتی ہیں اور وقت آنے پر حقیقت سے پردہ اٹھائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے چہرے کی سرجری کے متعلق پھیلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میگزین میں شائع کردہ خبر میں کہا گیا تھا کہ لیڈی گاگا حقیقت اور تخیلاتی دنیا میں زندگی بسر کرنے والی خاتون ہیں اور انہوں نے حسین نظر آنے کیلئے اپنے چہرے کی سرجری کرا رکھی ہے۔