تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8

تھری ڈی فلم ریو کا پریمیئرشو،اےآروائی ڈیجیٹل پارٹنر

اے آر وائی - کراچی: بچوں کی مشہور 3ڈی کارٹوں فلم ریو کا پریمیر شو مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے کراچی کے معروف 3ڈی سینما میں منعقد ہوا فلم کا پرا ؤ ڈ ٹی وی پارٹنر اے آر وائی ڈیجیٹل ہے ۔



شو کے دوران مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 3ڈی فلموں کا رجحان خوش آئند ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ 3ڈی فلموں کے ذریعے سے سینما گھروں کی رونقیں بحال رکھیں ۔ اس موقع پر شرمیلا فاروقی نے کارٹون فلم کو سراہا ۔



انہوں نے کہا کہ بڑوں کے علاوہ بچوں کی 3ڈی کارٹون فلموں سے بچوں کو ٹیکنالوجی سے قریب تر کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکار باصلاحیت ہیں جو ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں شو میں معروف فنکاروں ،گلوکاروں اور معزز شخصیات کے علاوہ اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.