1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
ہالی ووڈ اداکاروں کے خطوط کی نمائش
اے آر وائی - لاس اینجلس: لاس اینجلس میں ہالی کے نامور اداکاروں کے تحریر کردہ ان کے ذاتی خطوط کی نمائش شروع کردی گئی ہے۔ لاس اینجلس کے ہالی ووڈ اکشن ہائوس میں مارلن منرو، الزبتھ ٹیلر، آڈریو ہیپ برن اور دیگر نامور اداکاروں کے تحریر کردہ خطوط رکھے گئے ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کی نمائش میں چھ سو سے زائد مسودات ہیں ، جو دنیا کے بہترین اداکاروں کی ذاتی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان خطوط کی نیلامی بیس اپریل کو اسی آکشن ہائوس میں کی جائے گی۔