تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9

کرکٹ بالی ووڈ پروڈیوسرزکےلیےوبال جاں بن گئی

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکاروں اور کرکٹ کھلاڑیوں کاہمیشہ ہی ایک خاص تعلق رہا ہے لیکن اب کی بار کرکٹ میچ بالی ووڈ پروڈیوسرز کے لئےپریشانی کا باعث بن گئی ۔کرکٹ میچزکےباعث پروڈیوسرزکو اپنی فلموں سے آٹھ سو کروڑ کے نقصان کا اندیشہ ہے۔



بالی ووڈ فلموں میں کرکٹ ہمیشہ پسندیدہ موضوع رہا ہے لیکن یہی کھیل اب فلم انڈسٹری کے لئے وبال جان بھی بنتا جارہا ہے ۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے فورا بعد شروع ہونے والے آئی پی ایل میچز نے فلمی پروڈیوسرز کوسخت مشکل میں ڈال دیا ہے ۔اب شاہ رخ خان کوہی دیکھ لیجئے جن کی فلم راون کو سال کے آغاز میں ہی ریلیز ہونا تھا لیکن ورلڈ کپ کی وجہ سے ریلیزروکی تو اب وقت آیا ہے آئی پی ایل میچز کا سو کروڑ سے بنائی گئی فلم راون کو میچز کے دوران ریلیز کرتے ہوئے خود شا ہ رخ بھی گبھرا گئے کہ کہیں لینے کے دینے نہ پڑ یں ۔



دوسری جانب ایک سو پچھتر کروڑروپے سے بنی شاہ رخ کی ہی فلم ڈان ٹو کی ریلیز کا وقت بھی کرکٹ میچز سے کلیش کرگیا۔ بڑے بجٹ سے بنائی گئی ان فلموں کو اگر اس وقت ریلیز کیا گیا تو یہ فلمیں خاطر کواہ بزنس نہیں کر پائیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.