تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

کینز فلم فیسٹیول کی تیاریاں شروع، بالی ووڈ فلم شامل نہیں

اے آر وائی - لاس اینجلس : چونسٹھویں کینز فلم فیسٹیول کی تیاریاں شروع ہوگئیں، اس بار بالی ووڈ کی کوئی بھی فلم شامل نہیں کی گئی۔ کینز فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ میلہ بس اب شروع ہونے کو ہی ہے ۔ فیسٹیول میں جانی ڈیب کی فلم پائریٹس آف دی کیریبین آن اسٹرینجر ٹائڈز، بریڈ پٹ کی فلم ٹری آف لائف اور ووڈی ایلن کی فلم مڈ نائیٹ اِن پیرس سمیت کئی فلموں کا ورلڈ پریمیئر ہوگا۔



فلم فیسٹیول میں تینتیس مختلف ممالک کی اننچاس فلموں کی نمائس کیجائے گی۔جس میں ایک بھی بالی ووڈ کی فلم شامل نہیں ہے۔ جبکہ گزشتہ برس بالی ووڈ فلم اڑان پیش کی گئی تھی جسے پذیرائی نہ ملی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.