1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
کرینہ کپورکا اگلے سال سیف علی خان سے شادی کا اعلان
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپور اگلے سال شادی کریں گی۔ کرینہ کپور سیف علی خان سے شادی کے حوالے سے کئے جانےو الے سوالات سے اتنی عاجز ہوگئی ہیں کہ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں یہ کہہ دیا کہ وہ اگلے برس شادی کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ لیکن جب بھی شادی کریں گی ۔چھپ کر نہیں کریں گی۔ اس لئے میڈیا ان کے بارے میں غیر ضروری افواہیں نہ پھیلائے اور یہ اچھی طرح جان لے کہ وہ اگلے سال شادی کریں گی اور وہ بھی سیف علی خان کے ساتھ۔