1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
ملیکہ شراوت نئے آئٹم سونگ میں منی اور شیلا کو منانے نکل پڑیں
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈمیں آئٹم سونگز کی دوڑ جاری ہے۔ مُنی اور شیلا کی تو آپس میں خوب جنگ ہوئی لیکن ملیکہ شروات اپنے نئے آئٹم سونگ میں ان دونوں کو منائیں گی۔
بالی ووڈ میں مُنی کیا بدنام ہوئی۔ ہر اداکارہ بدنام ہونے کو تیار ہوگئی لیکن پھر شیلا کی جوانی نے انگڑائی لی تو ساری ہیروئنز بچپنے کا دعویٰ چھوڑ کر اپنی جوانی کو آزمانے میدان میں آگئیں اور تواور دپیکا پڈوکون کو بھی ہوا شوق ۔ اور فلم میں دم مارو دم کرنے لگیں جس سے اور کچھ تو نہ ہوا لیکن فلم کا دم ضرور نکل گیا اور فلم پابندی کی باتیں شروع ہوگئیں۔
منی ، شیلا اور دپیکا جب اسکرین پر دکھائی دیں تو بالی ووڈ کی قدیم آئٹم گرل ملیکہ شراوت آخر اپنی گدی کیوں چھوڑیں۔ ملیکہ شراوت نے دھڑا دھڑ بنا ڈالے دو آئٹم سونگزجن میں وہ کبھی رضیہ بن کر غنڈوں میں پھنس گئیں تو کبھی فلمی شائقین کا دل جیتنے کے لئے جلیبی بائی بن کر آئیں ان دونوں آئٹم سونگزسے کام نہ چلا تو ملیکہ نے ایک اور آئٹم سونگ بنانے کا فیصلہ کرلیا جس میں وہ منی اور شیلا کو منائیں گی ۔
یہ آئٹم سونگ ہوگا منی بھی مانی شیلا بھی مانی شالو کے ٹھمکے کی دنیا دیوانی لگتا ہے ملیکہ شراوت کو نئی ہیروئنز سے کچھ زیادہ ہی خطرہ ہے ۔۔ اس لئے وہ اپنے آئٹم سونگ میں ان دونوں کو منانے چل نکلیں۔