1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14
خواتین کو ہرشعبہ زندگی میں نمائندگی کا موقع ملنا چاہیے
اے آر وائی - ممبئی : مس انڈیا دو ہزارگیارہ کنیش تھا دھنکر کا کہنا ہے کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ مواقع دیے جانے چاہیں تا کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی کر سکیں۔
کنیش تھادھنکرنےیہ بات بھارت کی مہاراشٹرقانون سازاسمبلی میں خواتین کےلیےشہری اسمبلی میں پچاس فیصد نشستیں مخصوص کیے جانے کابل منظور ہونے کے موقع پر کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ بل پاس ہونے سے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑنے ہونے کا موقع ملےگا نوجوان لڑکیوں کے لیے کنیش تھا کا پیغام تھا کہ وہ ضرور اونچے خواب دیکھیں کیونکہ دنیا میں کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
صرف انسان کواپنے آپ سےسچا ہونا چاہیے بھارتی پارلیمنٹ نےبھی اگراس بل کی منظوری دے دی تو قومی اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو ایک تہائی نمائندگی کا موقع ملے گا۔