1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16
چنائے:رنگ بکھیرنے والا انٹرنیشنل فیشن ویک اختتام پذیر
اے آر وائی - چنائے : بھارت کے شہر چنائے میں انٹرنیشنل فیشن ویک اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ ماڈلز نے رنگا رنگ لباس تن کر کے فیشن شو کو چار چاند لگا دیے۔
فیشن شو میں کئی سو ڈیزائنرز نے پورے ملک سے اپنے ہنر کا جادو جگایا۔ فیشن ویک کے آخری دن ڈیزائنر جولز ایدی امین کے ملبوسات کا نمائش کی گئی۔ فیشن شو میں شرکت کرنے والے افراد کا کہنا تھا اس میں نت نئے ڈئزائن کے ملبوسات کی نمائش کے لے پیش کیے گئے اور کئی ڈیزائنرز کو اپنا فن دکھانے کا موقع ملا۔
ڈیزائنرز کا کہنا تھا چنائے اب فیشن انڈسٹری کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں پر فیشن انڈسٹری کے فروغ کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔ انٹرنیشنل فیشن ویک چودہ اپریل سے سولہ اپریل تک جاری رہا۔