تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17

ابھیشک بچن کا دم مارو دم کی پروموشن کیلئے پونا کا دورہ

اے آر وائی - پونا : بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ابھیشک بچن نے اپنی آنے والی فلم دم مارو دم کی پروموشن کیلئے پونا کا دورہ کیا۔ فلم کی کاسٹ میں شامل پراتیک ببر اور دیگر اداکار بھی موجودتھے۔ میڈیا سے گفتگو میں ابھیشک بچن نے کہا کہ دم مارو دم کی کہانی پولیس افسر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ جو سیاحتی شہر گوا سے ڈرگ مافیا کو ختم کرنے کا عہد کرتا ہے۔ فلم بائیس اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے۔ جس کی زیادہ تر عکس بندی ڈانس پارٹیوں اور جرائم کے اڈوں کو ظاہر کرتی ہے۔فلم کی ہیروئن دیپکا پڈوکون ہیں۔ جبکہ میوزک پریتم نے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.