1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20
دیپکا کااسکرٹ فلاحی کام کے لئے نیلام ہوگا
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون کانئی فلم کے گانے دم مارو دم میں پہنا جانے والا اسکرٹ سلمان خان کی این جی او بینگ ہیومن میں نیلامی میں پیش کیا جائے گا۔
دپیکا پڈکون کا آئٹم سونگ دم مارو دم تو مشھور ہوا ہی ہے ساتھ ساتھ اس میں پہنا جانےو الا اسکرٹ بھی سب کو بھا گیا۔ دیپکا کےاسکرٹ کی ڈیمانڈ دیکھ کر فلم کے ڈائریکٹر روہن نے فلم اور گانے کو مزید یادگار بنانے کے لئے اسے فلاحی کاموں میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جس کے بعد قرعہ سلمان خان کی این جی او بینگ ہیومن کے نام نکلا۔
روہن نےدیپکا کے اسکرٹ کو فلم کی ویب سائیٹ کےذریعے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیلامی سے حاصل ہونےوالی رقم بینگ ہیومن کو دی جائے گی۔