تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:3

سلمان خان کی دبئی جانے کی اجازت کیلئے عدالت میں درخواست

جیو نیوز - ممبئی..........بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے دبئی جانے کی اجازت کیلئے عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ ہٹ اینڈ رن کیس میں سزا پانے کے بعد سلمان خان ضمانت پر جیل سے باہر ہیں، انہیں بیرون ملک جانے کیلئے عدالت کی اجازت درکار ہے جس کیلئے دبنگ خان نے آج ممبئی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ دبئی میں انہیں 29 مئی کو ایک شو میں شرکت کرنی ہے۔عدالت میں اگلے ہفتے بالی ووڈ اداکار کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.