9 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:15
بالی وڈ فلم ’’ہماری ادھوری کہانی‘‘کے گانے کی ویڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی.......عمران ہاشمی اور و دیا بالن کی فلم’’ ہماری ادھوری کہانی ‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی نئی بالی ووڈرومانٹک ڈرامہ فلم ’’ہماری ادھوری کہانی‘‘ کے نئے گانے ’’ہنسی‘‘ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ایمی مشرا کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے اس گانے کی دْھن کنال ورما نے ترتیب دی ہے۔موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کسی اور کے عشق میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں عمران ہاشمی، ودیا بالن اور راج کمار راؤ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے بینر تلے 12جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔