تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:4

تھرلر سے بھرپور فلم ’کوپ کار‘ کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ......تھرلر سے بھرپور امریکن فلم ’کوپ کار‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور امریکن فلم کوپ کار کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جان واٹز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 10سال کی عمر کے 2بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو ویرانے میں کھڑی ایک پولیس کار کو لاوارث سمجھ کر ایڈونچر کے لیے نکل پڑتے ہیں، لیکن کچھ ہی دیر بعد ایک مصیبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں کیون بیکون اور شیا وگھم کے علاوہ کیمرین مینہیم، جیمز فریڈسن اور ہیز ویل فورڈ شامل ہیں۔ سیم بسبی اور اینڈریو کورٹچیک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم اوڈیکس فلمز کے بینر تلے 7اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.