تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:16

فلم" پیرانارمل ایکٹویٹی: دی گھوسٹ ڈائمنشن"کاٹریلرجاری

جیو نیوز - نیویارک......ہاررفلم" پیرانارمل ایکٹویٹی: دی گھوسٹ ڈائمنشن"کاپہلاٹریلرجاری کردیا گیا،فلم 23اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔باکس آفس پر اپنے پہلے، دوسرے، تیسرے،چوتھے اور پانچویں حصے سے تہلکہ مچادینے والی ہارر فلم پیرا نارمل ایکٹویٹی سلسلے کی نئی فلم"پیرا نارم ایکٹویٹی:دی گھوسٹ ڈائمنشن "کا پہلاٹریلرمنظرِ عام پر آگیا ہے۔جیسن بلم اور اورن پیلی کی مشترکہ طور پر پرودڈیوس کردہ اس دہشت ناک فلم میں رات کے اندھیرے میں گھر میں ہونیوالی عجیب و غریب حرکات اور ڈراؤنی شکلات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھاتے ڈراؤنے مناظر شائقین کو خوف سے آنکھیں بندکر دینے پر مجبور کردیں گے۔ ہدایتکار گریگوری پلاٹکن کی اس ہارر فلم میں کیٹی فیدرسٹن اور نیتھن بریون سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔5ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی خوف اور دہشت سے بھرپور مناظر لِئے یہ سنسنی خیز فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے تحت رواں سال 23اکتوبر کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.