تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:47

ہالی وڈ باکس آفس پر ’وار روم‘ پہلے نمبر پر آگئی

جیو نیوز - ہالی وڈ.........نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے فلم ’وار روم‘ سب سے آگے نکل گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم ’وار روم‘ اس ہفتے نمبر ایک پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ فلم اس ہفتے 94لاکھ ڈالر سمیٹنے میں کامیاب رہی، اس فلم میں ایک ایسے خاندان کی کہانی بیان کی گئی ہے جو اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک معمر لیکن عقلمند عورت کی مدد لیتے ہیں۔ گزشتہ 3ہفتوں سے ٹاپ پوزیشن پر راج کرنے والی ’اسٹریٹ آئوٹا کومپٹن‘ اس ہفتے دوسرے نمبر آگئی اور فلم نے رواں ہفتے 88لاکھ ڈالر کمائے۔ اسی ہفتے ریلیز ہونے والی رابرٹ ریڈ فورڈ کی فلم ’اے واک ان دا ووڈز‘ 82لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.