10 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:20
فلم ـ’’اسپیکٹر‘‘ کے تھیم سنگ کی ریکارڈنگ مکمل کرلی گئی
جیو نیوز - نیویارک......برطانوی گلوکار سیم اسمتھ نے جیمز بانڈ سیریزکی نئی آنیوالی فلم ''اسپیکٹر'' کے تھیم سانگ کی ریکارڈنگ مکمل کر لی۔"رائٹنگ آن دی وال" کے بولوں پر مبنی گیت 25ستمبر کو ریلیز کر دیا جائے گا۔
برطانوی گلوکار سیم ا سمِتھ نے جیمز بانڈ سلسلے کی نئی آنیوالی فلم ''اسپیکٹر'' کے تھیم سانگ کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ہے جو 25ستمبر کو ریلیز کر دیا جائیگا۔
" رائٹنگ آن دی وال" کے بولوں پر مبنی یہ تھیم سانگ سیم اسمتھ نے اپنے ساتھی جِمی نیپس کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے اور اسکرپٹ کے مطابق تھیم سانگ کی موسیقی ترتیب دی ہے۔
اسمِتھ جیمز بانڈ فلم کیلئے گانا گانے والے دوسرے برطانوی گلوکارجن کے مطابق پروڈیوسرباربرا براکلی اور ہدایتکار سیم مینڈیز نے ان سے رابطہ کرتے ہوئے اسکرپٹ دیا اور اس پر گانا تیار کرنے کی فرمائش کی ۔
گزشتہ بونڈ فلم "اسکائی فال" کا تھیم سانگ برطانوی گلوکارہ اڈیل نے گایا تھا جسے شائقین نے نہ صرف بیحد پسند کیابلکہ اس گانے نے کامیابیوں کے ریکارڈبھی قائم کئے ۔